ریا چکرورتی کو بھی سشانت کی یاد ستانے لگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو اُن کی یاد ستانے لگی۔سشانت سنگھ راجپوت کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر ریا چکرورتی نے ماضی کی یادگار ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں سشانت سنگھ اور ریا چکرورتی جیم میں موجود ہیں جبکہ پس منظر میں برطانوی بینڈ کا گانا چل رہا ہے۔ریا چکرورتی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اُنہیں سشانت کی بہت یاد آرہی ہے۔‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty)

اس کے ساتھ ہی ریا چکرورتی نے دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔یاد رہے کہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت سال 2020 میں 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
یاد رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت سال 2020 میں 14 جون کو ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ریا چکروتی اور اُن کے بھائی کو بھی 2020 میں سُشانت سنگھ راجپوت کو منشیات استعمال میں مدد فراہم کرنے اور اُن کی موت کا سبب بننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں ریا چکروتی پر الزام ثابت نہ ہونے پر اُنہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔