ہماری کامیابی عالمی سطح پر مانی گئی ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے پانچ اعشاریہ تین سات فیصد جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ملک کی فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے . سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کوعالمی سطح پر تسلیم کیا گیا .

بلوم برگ نے ترقی کی بلندرفتارکی پیشگوئی کی اور کہا کہ پاکستان روزگارکی سطح کو برقرار رکھے گا . کوویڈ کے بعد سے پاکستان کو نارمیلسی انڈیکس میں سرفہرست رکھا . انہوں نے مزید کہا کہ دی اکانومسٹ

نے بھی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ملازمتیں اور انسانی جانیں بچانے کی کوششوں کو تسلیم کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں