ظالم حکمرانوں کے سامنے سر نہ جھکانے والے ہمارے شہداء قوم کا فخر ہیں، چار نومبر کو شوران میں عظیم الشان یومِ شہداء منایا جائے گا: سردار یار محمد رند
رند قبیلے نے ہمیشہ ننگ و ناموس کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، امن و خوشحالی کے لیے قوم کو متحد ہو کر اپنے حقوق کی حفاظت کرنا ہوگی: چیف آف رند

سبی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) رند قومی اتحاد ورند قبائل کے سربراہ سینئر سیاست دان چیف آف رند سر دار یار محمد رند نے کہا ہے کہ اقوام رند کے بہادر جنگجوؤں نڈر376سے زائد بزرگوں نوجوان بچوں ں نے اقوام رند کے ننگ ناموس کے خاطر اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دیکر امن خوشحالی کے لئے اپنے لہو کے چراٖغ روشن کرکے ہمارے سروں کو بلند کیااقوام رند امن ترقی خوشحالی کے امین قوم قبیلہ دنیا بھر میں اپنے رسم وراج تہذیب تقافت بہا دری جفاکش مہمان نوازعدل انصاف کے باعث اپنی مثال آپ ہے قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کی یادیں ہمارا قیمتی سرمایہ ہے قوم قبیلے کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے چار نومبر چاکر اعظم کی عظیم دھرتی شوران میں شہداء کی یاد اور ایصال ثواب کے لئے عقیدت واحترام سے پروقار تقریب منعقد ہوگی رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چار نومبر کو روایتی طور پہ ہم اپنے جو شہداء جنہوں نے بلوچ اپنی سرز مین ننگ وناموس حفاظت کے لیے اپنی جانیں دی اس وقت کے حکمران جو فرعون بنے ہوئے تھے ان کو اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے دیکر علاقے کی اور رند قوم کی عزت رتقدس ناموس کی حفاظت ک ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اور ان کے ایصال ثواب کے لیے ہم نے چار نومبر کو یوم شہدا مناتے ہیں قرآن خوانی اور ایصال ثواب سمیت تمام شہداء کے لئے دعا خیر کرتے ہیں اور لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا چیف آف رند سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ رند قبیلہ کی بات ہوتی ہے تو انڈیا کے کینٹ سے لے ایران کے باڈر تک رند قبائل کی بات ہوتی ہے ہم نے متحد ہوکر رند قبائل کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے تاکہ ہر میدان میں کامیاب ہوسکیں ۔
