ایران جنگ کی وجہ سےامریکا میں بہت زیادہ مہنگائی ہوئی: ڈیموکریٹک رکن کانگریس

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس سہاس صبرامنیم نے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ڈیموکریٹک رکن کانگریس سہاس صبرامنیم نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایران جنگ ختم کی جانی چاہیے تاکہ امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے، ہیلتھ کئیر بہتر بنانے اور ہاؤسنگ آسان بنانے میں صرف ہو۔
کانگریس مین سہاس صبرامنیم نے کہا وہ ریاست ورجینیا سے کانگریس کے دوبارہ امیدوار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس جیتے تو امریکی عوام کو اولیت دیں گے، بدقسمتی سے ٹرمپ انتظامیہ قانونی امیگرینٹس کیخلاف اقدامات کررہی ہے۔
سہاس صبرامنیم کا کہنا تھا کہ 20 سال سے ورک ویزا پر کام کرنیوالوں کو بھی گرین کارڈ نہیں دیے جا رہے۔
رکن کانگریس نے کہا کہ سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس کے مسائل ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ آئس محکمہ اپنی حد سے تجاوز کرے۔ ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے مزید کہا کہ امیگریشن نظام میں جامع اصلاحات ہونی چاہیے۔
