پیسکو نے ملازمین کے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کلیمز کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ملازمین کے میڈیکل اخراجات کی واپسی کے کلیمز کی جانچ پڑتال اور منظوری کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی ہے، نیا نظام یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق پیسکو کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں میڈیکل کلیمز کی تصدیق اور منظوری کے لیے نظرثانی شدہ طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 30 نومبر تک کے میڈیکل کلیمز موجودہ طریقہ کار کے تحت نمٹائے جائیں گے، جبکہ یکم دسمبر سے جمع کرائے جانے والے کلیمز کو نئے مرکزی نظام کے تحت پراسیس کیا جائے گا۔
پیسکو کے متعلقہ دفاتر اور فیلڈ فارمیشنز کو نئے طریقہ کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حاضر سروس ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور بیواؤں کی جانب سے جمع کرائے جانے والے میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کلیمز نئے انتظامات کے تحت کارروائی کے لیے متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائے جائیں گے۔
میڈیکل کلیمز کا نیا طریقہ واضح کریںخبر کو مختصر اور جامع بنائیںنوٹیفکیشن کی تفصیل نمایاں کریں

WhatsApp
Get Alert