صدر جوبائیڈن نے امریکا میں پہلی مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد کردیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) صدر جو بائیڈن نے امریکا کی تاریخ میں پہلی بار ایک مسلم خاتون کو وفاقی جج نامزد کردیا جن کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ڈسٹرکٹ کورٹ برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک کے لیے امریکن سول لبرٹیز یونین الینائی کی لیگل ڈائریکٹر نصرت جہاں کو نامزد کیا ہے۔
بنگلادیشی نژاد 44 سالہ نصرت جہاں امریکا کی وفاقی جج بننے والی پہلی مسلم خاتون ہوں گی۔ جوبائیڈن اب تک 83 عدالتی نامزدگیاں کرچکے ہیں جن میں زیادہ کثیر النسل اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ خواتین بھی شامل ہیں۔
صدر جوبائیڈن کی جانب سے نصرت جہاں کی بطور وفاقی جج نامزدگی کو ابھی امریکی سینیٹ سے منظور ہونا باقی ہے تاہم حکومت کی اکثریت کے باعث منظوری کا قوی امکان ہے۔