بیرون ممالک سے سالانہ 4لاکھ ہنرمندوں کی ضروت ، جرمن حکومت نے بڑا اعلان کردیا
برلن(قدرت روزنامہ)یورپی ملک جرمنی کو اپنے ملک کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے لیے سالانہ 4 لاکھ غیر ملکی باصلاحیت ہنرمندوں کی ضرورت ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن میں کم ہوتی تازہ دم ورک فورس اور زیادہ ریٹائرمنٹ کی شرح نے ملک میں ہنرمندوں کی کمی پیدا کردی ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے جرمنی کو سالانہ 4 لاکھ غیر ملکی ہنرمندوں کی ضرورت ہے۔جرمنی کی نئی اتحادی حکومت نے ملک میں آبادی کے عدم توازن اور کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے بعد مختلف شعبوں میں کام کے لیے ہر سال بیرون ملک سے 4 لاکھ
باصلاحیت ہنرمندوں کی ضرورت کا اظہار کیا۔جرمن حکومت کی اتحادی جماعت فری ڈیموکریٹس کے پارلیمانی لیڈر کرسچن ڈیوئر نے ایک بتایا کہ ملک میں ہنرمندوں کی کمی اس قدر سنگین ہوچکی ہے کہ یہ ہماری معیشت کو ڈرامائی طور پر سست کررہی ہے۔ڈیوئر نے مزید کہا کہ زائد العمر لیبر کی سنگین صورتحال سے نکلنے کے لیے ہمارے پاس ایک ہی حل ہے کہ جلد ایک جدید امیگریشن پالیسی بنائیں جس کے تحت ہم بیرونی ممالک سے سالانہ 4لاکھ باصلاحیت ہنرمندوں کو اپنی طرف راغب کریں۔اس حوالے سے جرمن چانسلر اولف شولز اور انکے اتحادیوں نے یورپی یونین سے باہر دیگر ممالک سے باصلاحیت لوگوں کو جرمنی کی طرف راغب کرنے کے لیے کچھ نکات پر اتفاق کیا اور جرمن کو زیادہ ملازم دوست ملک بنانے کے لیے فی گھنٹہ اجرت کو 12 یوروتک بھی بڑھایا گیا ہے۔