پنجاب

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق لاہور سے گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ) متھدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سینیٹر میاں عتیق کو راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں دائر ایک مقدمے میں لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر اور ساتھیوں کے خلاف جون 2021ء میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ، راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی میں درج مقدمے میں میاں عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویز پیش کرنے کا الزام ہے ، اور سابق سینیٹر اس مقدمے میں اشتہاری ہیں ، جس کی بناء پر لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے میاں عتیق کو لاہور سے گرفتار کرکے راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔