مہنگائی بڑھنے سے تاجروں اور صنعتکاروں کو فائدہ ہوا ٗحماد اظہر

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہاہے کہ لاہور میں بجلی اور گیس کے حوالے سے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، صرف امرا کے علاقوں پر نہیں بلکہ شہر کے تمام علاقوں کی ترقی پریکساں توجہ دی جارہی ہے ۔انہو ں نے ان خیالات کااظہار وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کے ہمراہ جناح ہال ایم سی ایل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حماد اظہر نے کہاکہ میاں محمود الرشید اور دیگر سینئر پارٹی رہنماں کی زیر قیادت لاہور میں تنظیم سازی کے ذریعے پی ٹی آئی کو مزید مضبوط

بنایاجائے گا ۔بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کیلئے میاں محمود الرشید جیسے سینئر رہنماوں کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور لاہور کو شفاف قیادت فراہم کریں گے ۔ وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے اس موقع پر کہاکہ بھر پور تیاری سے بلدیاتی انتخابات کے میدان میں اتریں گے ۔اتفاق رائے سے آگے بڑھیں گے ۔ انتخابات میں کامیابی کیلئے پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرائے جائیں گے ۔ لاہور کی تنظیم کا اعلان اگلے چند روز میں کردیاجائے گا ۔دن رات ایک کرکے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے اور لاہور کو پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے کہاکہ عالمی منڈی کی وجہ سے مہنگائی بڑھی اس لیے پاکستان میں بھی بڑھی ہے لیکن مہنگائی سے تاجروں اور صنعتکاروں کو فائدہ ہوا۔ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں مہنگائی سے ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے کرپشن زدہ چہرے کو ہم نے کئی مرتبہ عوام کے سامنے بے نقاب کیاہے ۔ مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے مربوط کوششیں جاری ہیں ۔ حکومت کو مڈل کلاس طبقے کی مشکلات کا احساس ہے ۔ جس تیزی سے چیزوں کی قیمتیں اوپر گئی ہیں اسی تیزی سے نیچے بھی آئیں گی ۔وزیر بلدیات میاں محمودالرشید نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی میں پیش کردیاگیاہے ۔اس پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سٹیڈنگ کمیٹی میں روزانہ کی بنیاد پر بحث جاری ہے ۔رواں ہفتے کے اجلاس میں اس کی منظوری متوقع ہے ۔حماد اظہر نے بتایاکہ لاہور میں سوئی گیس کی فرسودہ پائپ لائنوں اور بجلی کے ہزاروں ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیاجارہاہے ۔ ترقیاتی کاموں کو ترتیب اور تیزی سے مکمل کیاجارہاہے ۔عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو تمام شہری سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

Recent Posts

مقبول پاکستانی ڈرامہ کابلی پلاؤ انڈیا میں بند کیوں ہوا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…

9 mins ago

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

26 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

33 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

49 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

51 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

1 hour ago