مری میں شدید برفباری، رابطہ سڑکیں بند ، محکمہ موسمیات نے سیاحوں کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق مری میں اب تک ایک فٹ سے زائد برف پڑنےکےبعد شہری اور دیہی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ملکہ کوہسار میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر محکمہ موسمیات اور ٹریفک ڈپارٹمنٹ نے سیاحوں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے جس کے تحت کہا گیا ہے کہ مری جانے والے محتاط رہیں، برفباری کےدوران پھسلن سے بچنےکیلئے ٹائرز میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں اور ٹائروں پر چین استعمال کریں۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں کل ہونے

والی بارش تمام دن وقفہ وقفہ کے ساتھ جاری رہی جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور رات کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی رہی۔ بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سردی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والے شمال مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں بارشیں برسانے والا ایک نیا سسٹم رواں ماہ جنوری کے آخری ہفتے میں داخل ہوگا جو شہر میں بارشوں کا باعث بنے گا جبکہ جنوری کا اختتام اور فروری کا آغاز بھی بارشوں کے ساتھ ساتھ سخت سردی کے موسم کے ساتھ ہوگا۔ حالیہ بارش کے باعث شہر میں فضائی آلودگی کے بادل چھٹ گئے جس کے نتیجے میں شہر میں ائیرکوالٹی انڈیکس کی شرح 170 ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ روز ہونے والی وقفہ وقفہ سے بارش کے سلسلے میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Recent Posts

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان نے بھارتی اعتراض پاؤں تلے روند ڈالا

ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…

2 mins ago

حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…

2 mins ago

مقبول پاکستانی ڈرامہ کابلی پلاؤ انڈیا میں بند کیوں ہوا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…

13 mins ago

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

31 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

38 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

53 mins ago