عالمی دنیا
برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کا مسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کرنے کا انکشاف
لندن(قدرت روزنامہ) برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے انکشاف کیا کہ انہیں صرف عقیدے کی بنیاد پر وزارتی ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نصرت غنی نے کہا کہ ڈاؤننگ سٹریٹ میں مسلم عقیدے کو مسئلے کے طورپر اٹھایا گیا ، انہیں چیف وہپ نے آگاہ کیا کہ ان کا عقیدہ دیگر کو پریشان کر رہا ہے ۔
واضح رہے کہ 49 سالہ نصرت غنی کو سال 2020 میں کابینہ کی ردو بدل کے دوران وزارت ٹرانسپورٹ کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا ۔