ارباز کیساتھ شادی نے میرے کیرئیر میں کبھی رکاوٹ نہیں ڈالی: ملائکہ اروڑا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا ہے کہ ارباز خان کے ساتھ شادی نے اُن کے کیرئیر میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائکہ اروڑا سے انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا ارباز خان کے ساتھ ان کی شادی ان کے کیریئر میں رکاوٹ تھی؟ جس پر ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ’میرا جواب نہیں میں ہوگا کیونکہ کبھی کوئی رکاوٹ نہیں آئی اور میں خود اس کا ثبوت ہوں۔‘
ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ’ارباز خان کے ساتھ شادی ٹونٹے کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن اس کا میری پیشہ ورانہ زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔‘
اُنہوں نے بچے کی پیدائش کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ ’پہلے کے دور میں اُن خواتین کو کام ملنا مشکل ہوتا تھا جو شادی شدہ ہوں یا جن کے بچے بھی ہوں لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے اب شوبز میں خواتین شادی اور بچوں کے بعد بھی کام کررہی ہیں۔‘
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔