نوجوان لڑکی کی نوکری کیلئے 60درخواستیں، انٹرویو کی ایک کال بھی نہ آئی مگرکیوں؟وجہ سامنے آئی تو خود ہی شرم سے پانی پانی ہوگئی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) آئرلینڈ میں ایک لڑکی نے نوکری کے لیے 60درخواستیں دیں مگر کسی ایک جگہ سے بھی اسے انٹرویو تک کے لیے کال نہ آئی۔ اس پر جب لڑکی نے کمپنیوں اور دفاتر کو بھیجی گئی ای میلز کا جائزہ لیا تو ایسا شرمناک انکشاف ہوا کہ شرم سے پانی پانی ہو گئی۔دی سن کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کی رہائشی 23سالہ ایشلے کینن نامی یہ لڑکی دراصل ای میل میں درخواست کے ساتھ ’سی وی‘ کی بجائے ’پریڈ ٹریکر‘ (حیض ٹریکر)کی رپورٹ منسلک کرکے بھیجتی رہی تھی۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے یہ مضحکہ خیز واقعہ سناتے ہوئے ایشلے نے بتایا ہے کہ یہ 6سال پہلے کی بات ہے جب میں 17سال کی تھی۔ میں روزانہ جاب کے لیے کئی جگہ درخواست ای میل کرتی لیکن کبھی مجھے کسی جگہ سے ایک فون کال تک نہیں آئی جس پر میں بہت حیران تھی۔ جب 60درخواستیں بھیجنے کے باوجود کہیں سے جواب نہ آیا تو میں نے اپنی درخواست او سی وی پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا اور جب مجھے غلطی کا علم ہوا تو میں شرمندہ رہ گئی۔رپورٹ کے مطابق ایشلے کی یہ ٹویٹ اس قدر وائرل ہو رہی ہے کہ اسے اب تک 50ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔ جوابی ٹویٹس میں اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ ایشلے کی ٹویٹ پڑھ کران کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو رہا ہے۔