بڑھتے بحران سے لاکھوں افغانوں خصوصاً بچوں کو فاقہ کشی کا خدشہ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم نے ایک بار پھر دنیا کو افغانستان میں’انسانی بحران‘ سے خبردار کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں ’سیو افغان لائیوز ’ ہیش ٹیگ متعارف کرواتے ہوئے کہاکہ چاہتا ہوں کہ لوگ افغانستان میں پھیلنے والے انسانی بحران کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی اقدام میں شامل ہوں۔
انہوں نے کہاکہ بڑھتے بحران سے لاکھوں افغانوں خصوصاً بچوں کو فاقہ کشی کا خدشہ ہے۔
I will add my voice also and want people to join an international initiative to raise awareness about the humanitarian crisis unfolding in Afghanistan, putting at risk of starvation millions of Afghans, especially children. #SaveAfghanLives pic.twitter.com/HFrsAOfZSm
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 23, 2022
وزیراعظم نے مزید کہاکہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا اور لوگ انسانی بحران کی آگہی کے لیے میری آواز سے آواز ملائیں۔واضح رہےکہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کرتا رہا ہوں۔
I have been warning of this humanitarian crisis in Afghanistan. Now WFP chief issues alert. Pak will continue to provide all possible relief but int community must act now. It has moral obligation to avert this humanitarian disaster confronting Afghan ppl.https://t.co/SYt9QChyUK
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام چیف نے بھی افغانستان میں انسانی بحران پرالرٹ جاری کردیا ، پاکستان ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرتا رہے گا مگرعالمی برادری کواقدام کرناہوں گے ، یہ سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ افغان عوام کو بحران سے بچایا جائے۔