دما دم مست قلندر کی تیاریاں ،کونسا بڑا بریک تھرو ہونے جا رہا ہے ؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی ڈی ایم ’’مارچ ‘‘کیلئے 23 مارچ کیلئے ہی ڈٹ گئی ،حکومت کی طرف سے تاریخ تبدیل کرنے کی تمام اپیلیں مسترد کر دیں گئیں ۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر سفارشات تیار کر لی گئیں ،اہم اجلاس میں پیپلزپارٹی کو لانگ مارچ میں شامل کرنے پر آج بھی اختلاف برقرار رہا ،ذرائع کا کہنا ہے پی ڈی ایم کے سر براہی اجلاس میں سفارشات پر غور کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اسٹرینگ کمیٹی نے صدارتی نظام کی جاری بحث کو مسترد کرتے ہوئے کہا ملکی بقاء، آئین و قانون کی بالادستی پارلیمانی نظام میں ہی ہے،اسٹرینگ کمیٹی نے 23 مارچ کے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل نہ کرنے کی سفارش کردی.اسٹرینگ کمیٹی میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ پر اثرات پر مختلف آرا دیکھنے میںآئیں ،کمیٹی شریک دیگر جماعتوں کے چند نمائندوں نے پیپلزپارٹی کو 23 مارچ کے لانگ مارچ میں شامل کرنے کی رائے بھی دی ۔
اجلاس میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر سفارشات بھی تیار کی گئیں ،پہلے مرحلہ میں  اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لانے کی تجویزدی گئی ،اجلاس میں شامل چند جماعتوں کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا جس کیلئے اب تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر ہی آئندہ سربراہی اجلاس میں اہم فیصلہ کرنا ہو گا ۔