نور مقدم کیس، ڈرائیور کے بیان نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ، نور نے ڈرائیور کو فون کر کے کیا چیز لانے کو کہا تھا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آبادمیںسابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کےق ت ل کیس میں ہونے والے نئے انکشاف نے مقدمے کا رخ ہی موڑ دیا ہے ،نوجوان لڑکی کے ڈرائیور نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ نور نے مجھے فون کر کے کہا کہ مجھے فوری سات لاکھ روپے چاہئیں جن کا والدین
کو پتا نا چلے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم 18 تاریخ کو اتوار کی رات سوا 9 بجے اپنے گھر سے نکلی اور لگ بھگ آدھے گھنٹے بعد پونے 10 بجے ظاہر کے گھر پہنچ گئی تھی جب کہ نور نے 19جولائی کو پیر کی صبح 9.50 پر اپنے ڈرائیور خلیل کو فون کیا جس کے بعد اس کا کئی بار ڈرائیور سے رابطہ ہوا۔نور مقدم کے ڈرائیور خلیل نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انکشاف کیا کہ نور مقدم نے اسے فون کال کی اور کہا کہ اسے فوری طور پر 7 لاکھ روپے چاہئیں جن کا والدین کو پتا نا چلے۔ ڈرائیور کے مطابق اس نے نور مقدم سے کہا کہ وہ 7 لاکھ کا انتظام نہیں کر سکتا جس پر نور مقدم نے کہا کہ پیسے بہت ضروری چاہئیں، کسی دوست سے لے لو، اپنے جاننے والوں سے انتظام کردو۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس نے 3 لاکھ روپے کا انتظام کیا اور 19 جولائی کو پیر کے روز دوپہر کے وقت نور مقدم کی جانب سے دیے جانے والے پتے پر وہ ظاہر جعفر کے گھر پہنچا، نور مقدم کو فون کیا تو انہوں نے کہا میں باہر نہیں آ سکتی، پیسے خانسامے کے حوالے کر دو جس کے بعد ڈرائیور نے 3 لاکھ روپے خانسامے کو پکڑا دیے۔ڈرائیور خلیل کے مطابق اس نے پولیس کے سامنے ملزم ظاہر جعفر کے خانسامے کی شناخت کردی ہے جب کہ ڈرائیور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب نور مقدم نے اسے پہلی بار فون کیا تو کہا کہ والدین کو بتا دو کہ میں لاہور جا رہی ہوں، ڈرائیور جب والدین کو لاہور سے متعلق بتانے گھر کے اندر گیا تو نور مقدم کی والدہ نور مقدم کے والد سے اسی معاملے پر بات کر رہی تھیں اور والد کہہ رہے تھے کہ کل عید کا دن ہے اورنور لاہور کیوں جارہی ہے۔ڈرائیور کے مطابق وہ سمجھ گیا کہ نور مقدم نے اپنی والدہ کو فون کر دیا ہے، اس لیے وہ کچھ کہے بغیر وہاں سے واپس آ گیا۔تحقیقات کرنے والے ذرائع کے مطابق نور کا اپنی والدہ سے رابطہ تھا اور نور نے اپنی زندگی کے آخری روز یعنی 20 جولائی کو منگل کے دن صبح 10 بجے اپنی ماں سے ٹیلی فون پر بات بھی کی۔

Recent Posts

بڑی مالیت کے پرائز بانڈز کی واپسی کی تاریخ میں توسیع

بانڈز کی واپسی کی تاریخ 30 جون 2024 مقرر کی گئی تھی کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ…

7 mins ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

آئی ایم ایف سے پیکج کی منظوری کے اثرات معیشت پر دکھائی دینا شروع اسلام…

12 mins ago

میٹا، گوگل اور ایکس نے ڈیٹا پروٹیکشن بل پر تحفظات کا اظہار کردیا

بین الاقوامی کمپنیوں کا ڈیٹا لوکلائزیشن کی شق ختم کرنے کا بھی مطالبہ اسلام آباد…

25 mins ago

63 اے فیصلے سے پنجاب حکومت گرائی گئی تھی، حمزہ شہباز کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم

لاہور(قدرت روزنامہ) آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیراعلی پنجاب و…

35 mins ago

کے پی کے وسائل کو پنجاب پر حملے کے بجائے عوام پر خرچ کرنا چاہیے، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کردیا۔ لاہور…

54 mins ago

کے الیکٹرک کی کپیسٹی اتنی نہیں تھی جتنا ان کو دیدیا گیا، پاور ڈویژن کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاور ڈویژن کی جانب سے قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں…

56 mins ago