مری اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑچکی

مری (قدرت روزنامہ)مری اور گلیات میں اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑچکی، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔مری اور گلیات میں تیز برف باری رات سے اب تک جاری ہے، نتھیا گلی سے مری جانے والی سڑک پر 3 مقامات پر برفانی تودے گرنے سے بند ہوگئی۔سیاحوں کو مری آنے سے روک دیا گیا جبکہ علاقے میں بجلی اور پانی کی فراہمی پھر معطل ہے، روکے جانے پر سیاح پریشان ہوگئے۔
ناران، بابوسرٹاپ اور استور میں بھی ہر طرف برف ہی برف ہے، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔شمالی اور جنوبی وزیرستان میں برف باری سے بند مرکزی شاہراہیں کھول دی گئیں۔
چمن میں کوژک ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش اور برف باری تھمنے کے بعد شمالی بلوچستان میں سرد ترین رات گزری۔کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 5، قلات میں منفی 9، زیارت میں منفی 11 تک گر گیا، پرنالوں اور سڑکوں پر پانی جم گیا۔لاہور اور پشاور میں بارش کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا جبکہ کراچی میں سردی کی لہر جمعرات تک جاری رہنے کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

32 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

57 mins ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

1 hour ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

1 hour ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago