رنگت نکھاریں خوبصورتی بڑھائیں، چہرے پر ساگو دانہ لگائیں

کراچی (قدرت روزنامہ)گردوغبار اور سورج کا سامنا کر کے خواتین و مرد کی جلد وقت سے پہلے ہی ڈھل جاتی ہے اور رنگت بھی خراب ہو جاتی ہے۔اکثر خواتین چہرے کے کالے پن اور داغ دھبوں کو دور کرنے کے لئے پارلر کا رُخ کرتی ہیں جبکہ مرد حضرات بھی پارلر جاتے ہیں مگر کوئی خاطرخواہ نتائج نہیں ملتے اور کچھ دن بعد چہرہ پھر سے ویسا ہی ہو جاتا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ اتنی زیادہ کیمیکل والی کریموں کے استعمال سے ان کی رنگت اور جلد مزید خراب ہو جاتی ہے اور صرف کچھ وقت کے لئے ہی چہرہ صاف ہوتا ہے۔آج ہم آپ کو ایسا نسخہ بتانے والے ہیں جو آزما کر آپ گھر بیٹھے خوبصورت اور تروتازہ جلد حاصل کر سکتے ہیں وہ بھی بِنا پیسے خرچ کرے۔
اس کے لئے آپ کو ساگود دانہ چاہیئے ہوگا جی ہاں! ساگود دانے کے استعمال سے آپ کا رنگ نکھر جائے گا اور چہرے کے مسائل دور ہو جائیں گے۔چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے ساگو دانے کا استعمالایک پیالی میں گرین ٹی کا پیکٹ کاٹ کر ڈالیں اور گرین ٹی کو ہاتھ سے مسل کر پاؤڈر جیسا بنا لیں۔
ایک چمچ پسا ہوا ساگو دانہ سادے پانی میں ڈال کر پھر اسے چولہے پر گرم پانی میں ڈال دیں۔اب اس ساگو دانے والے پانی اور ساگود دانے کو گرین ٹی والی پیالی میں ڈالیں۔پھر اس میں ایک چمچ جیلیٹن شامل کریں اور مکس کریں۔
جیسے ہی یہ گاڑھا گاڑھا ماسک جیسا ہو جائے تو اسے چہرے پر اور گردن پر لگا لیں۔اب 10 سے 15 منٹ بعد مساج کرتے ہوئے اسے چہرے سے صاف کر دیں، اس ماسک کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ ضرور لگائیں۔یہ ماسک دے گا آپ کے چہرے کو نکھار، دانوں سے نجات اور آپ کے چہرے کی چمک دیکھ کر سب ہی حیران رہ جائیں گے۔