پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پرآتے ہی پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن گئی
لاہور(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پرآتے ہی پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن بن گئی ،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئیاس حوالے سے یہ باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
ایونٹ کے 7ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کی ریکارڈنگ گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ کی آواز میں کی گئی ہے جس کی پہلی جھلک کچھ دیر قبل ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر جاری کی گئی ہے۔پی ایس ایل کا مکمل ترانہ آج 23 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا جس کے لیے مداح بے تاب ہیں۔ٹوئٹر پر پی ایس ایل اینتھم اور گلوکار عاطف اسلم کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔
سوشل میڈیا صارفین خیال ظاہر کررہے ہیں کہ چونکہ اس بار ترانے میں عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے تو یہ پی ایس ایل کے گذشتہ سیزنز کے ترانوں سے زیادہ اچھا ہوگا۔
ادھر انڈر 19 ورلڈ کپ کے گروپ میچز مکمل ہوگئے، پاکستان نے آخری راؤنڈ میچ میں پاپوا نیو گنی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ویسٹ انڈیز کے شہر پورٹ آف سپین میں کھیلےگئے میچ میں پاپوا نیو گنی کے بیٹرز پاکستان کے بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے، پوری ٹیم پچاس رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، جواب میں پاکستان انڈر 19 نے اکاون رنز کا ہدف بارہویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، شاندار کارکردگی پر محمد شہزاد مین آف دی میچ قرار دیے گئے۔