کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے مخلص نہیں اپنی مفادات کیلئے کسی اور کے اشاروں پر چل رہے ہیں انہیں عوام کے بجائے اپنی کرسی واقتدارکی فکر ہے بلوچستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ،بلوچستان کے وسائل بلوچستان کے عوام پر خرچ کرنے،روزگار، عزت،وسائل اور ساحل کا تحفظ چاہتے ہیں ہم کسی پارٹی ادارے،سی پیک یا اپنے ملک پاکستان کے خلاف نہیں . حق دوتحریک کی کامیابی سے کچھ قوتیں اب جھوٹابے بنیاد پروپیگنڈہ کررہے ہیں ہمیں اس کی فکر نہیں ہم عوام میں عوام کیساتھ عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں .
ان خیالات کاظہارانہوں نے حق دو تحریک کے اگلے مرحلے کے احتجاج ودھرنوں کی کامیابی کیلئے گوادرتربت میں مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ بے حس بے اختیار حکمرانوں نے پہلے بھی ہماراقیمتی وقت ضائع کیا ہمیں کچھ معلوم تھا کہ یہ بے اختیار لوگ صرف وعدے کرتے ہیں اوران کاخیال تھاکہ دھرنے کے شرکاء کو منتشر کرکے ناکام بنائیں گے یہ ان کی بول ہے ہم نوجوانوں وعوام الناس کو مزید متحرک ومنظم کررہے ہیں انشاء اللہ ان حکمرانوں کو بتائیں گے کہ عوامی قوت وتائید کیاہوتی ہے اگر اخلاص ہوتو عوام ضرور ساتھ دیگی حق دو تحریک عوام کو کبھی دھوکہ نہیں دیگی عوام کوان کا آئنی معاشی حقوق دلاکر رہیں گے . عوام اب باشعور ہوگیے ہیں صرف بے عمل جذباتی نعرے لگانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے بلکہ مخلص قیادت ہی ان کو متحد ویکجاکریگی اور ان کو حکمرانوں سے حق دلاکر مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں کمی کریگی بلوچستان میں پینے کا پانی نہیں لیکن شراب مل رہاہے . علاج کیلئے وسائل وادویات نہیں لیکن منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے منشیات کی اسمگلنگ جاری لیکن جائز تجارت کیلئے مشکلات پیداکی گئی ہے ہم نے لٹیروں کوپریشان کر دیا ہے بھتہ خور اور لٹیرے اوردوسروں کے اشاروں پر چلنے والے مفادپرستوں کو ناکام بناکر عوام کوکامیاب بنائیں گے . حکومتی وعدہ خلافی،بے حسی وغفلت کے خلاف دوبار ہ احتجاج ودھرنے پرمجبور ہوئے ہیں بلوچستان کے ساحل ووسائل پرکسی کو قبضہ نہیں ہونے دیں گے بلوچستان کسی کی میراث نہیں اہل بلوچستان بھوک پیاس سے مررہے ہیں نہ لباس اورنہ چھت ہولیکن صوبے کے وسائل پر دوسرے مزے کریں لوٹ مار کریں ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے صوبے کے اصل وارث ہم ہیں . حق دوتحریک حقوق کے حصول اور بلوچستان وعوام دشمن قوتوں کے خلاف ہیں چاپلوسی کرنے والے حق دو تحریک کے خلاف بے بنیاد جھوٹا پروپیگنڈہ نہ کریں .
. .