بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزاء نہیں، پوری قوم کو تشویش ہے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزاء نہیں، پوری قوم کو تشویش ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب کی صحت اور کیسز سے متعلق کچھ ہدایات ضرور ملی ہیں۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں 18 اگست کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی درخواست کی ہے، عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو شفٹ کرنے اور علاج کی ہدایت کی گئی تھی۔بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا گیا تھا، سپریم کورٹ سے کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی اور علاج سے متعلق فیصلے کیے جائیں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں جیل میں ہیں، تاحال ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، ان کو فوری رہا کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert