واٹس ایپ کا نیا پرائیویسی فیچر، صارفین اپنا فون نمبر چھپا سکیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین خود فیصلہ کر سکیں گے کہ ان کا فون نمبر کون دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کےمطابق اس فیچرکا انکشاف اینڈرائیڈ کےبیٹا ورژن 2.26.45.1 میں ہوا ہے،نئی سیٹنگز میں فون نمبرکی نمائش کےلیےچارآپشنز دیےجائیں گے،جن میں سبھی افراد، صرف رابطوں میں شامل افراد، منتخب رابطوں کے علاوہ دیگر افراد اور کوئی بھی نہیں شامل ہیں۔
رپورٹ کےمطابق صارفین ان آپشنز کے ذریعے چیٹس اور کالز کے دوران اپنے فون نمبر کی نمائش محدود کر سکیں گے۔ تاہم یہ سہولت صرف ان صارفین کو دستیاب ہوگی جنہوں نے واٹس ایپ پر اپنا یوزرنیم بنایا ہو گا،پہلے سے فون نمبر محفوظ رکھنے والے افراد اسے دیکھ سکیں گے۔
