کوہلی کو کپتانی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا،شعیب اخترکا انکشاف
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے اچانک فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈری سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ کوہلی کو کپتانی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے خود کپتانی کا عہدہ نہیں چھوڑا بلکہ انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک عظیم بلے باز ہیں اور انہوں نے دنیا میں کسی سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اٴْنہوں نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کوہلی کو کرکٹ کے میدان میں اپنے قدرتی بہاؤ کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میرے خیال میں جب فارم آؤٹ ہوتا ہے تو، نیچے والے کھلاڑی عام طور پر سب سے پہلے مشکل میں پڑتے ہیں۔
شعیب اختر نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ سب کو معاف کر دیں اور آگے بڑھتے رہیں۔اگلے بھارتی ٹیسٹ کپتان کے بارے میں سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بی سی سی آئی اس بارے میں ہوشیار فیصلہ کرے گا۔گزشتہ سال کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پھر انہیں ون ڈے کی کپتان سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔