شمعون عباسی کا سابقہ اہلیہ حمیمہ ملک کو مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ حمیمہ ملک کو کام پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا . حال ہی میں شمعون عباسی نے قاسم شیخ کے مقبول یوٹیوب شو ’وہ والا شو‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مشہور شخصیات کو مشورے دینے کے سیگمنٹ میں اپنی سابقہ ​​اہلیہ حمیمہ ملک کے بارے میں بات کی .


شمعون عباسی نے کہا کہ حمیمہ پرجوش ہیں، بہت زیادہ پرجوش ہیں، میں انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں . انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ وہ ترکی میں بیمار ہوئی تھیں، وہاں اُن کے اپینڈکس کا آپریشن ہوا، میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں . ‘
واضح رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ برقرارنہ رہ سکی اور 2013میں دونوں میں طلاق ہوگئی . خیال رہے کہ شمعون عباسی ایک انتہائی باصلاحیت فلمی اداکار ہیں، وہ فلموں میں ولن کے کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں .
پاکستانی اداکار پی ٹی وی کے اپنے مقبول کرداروں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، انہوں نے ماڈلنگ بھی کی . شمعون عباسی ایک بہترین ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، اداکار نے وار، آپریشن 021 اور پرواز ہے جنون جیسی مقبول فلموں میں کام کیا . ان کی آنے والی فلمیں ڈھائی چال اور عشرت میڈ ان چائنا ہیں .

. .

متعلقہ خبریں