یونیورسٹی نہ بننے پر ابرارالحق اور احسن اقبال میں تکرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحارا فار لائف ٹرسٹ کے چیئرمین ابرار الحق اور وفاقی وزیر احسن اقبال کے درمیان یونیورسٹی نہ بننے پر تکرار ہوگئی۔ ابرار الحق نے علامہ اقبال ڈے کے حوالے سے تقریب میں کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے صحارا فار لائف ٹرسٹ کی یونیورسٹی نوٹیفکیشن نہیں ہورہا، سیکرٹری نے کہا حکومت کہے گی تو نوٹیفکیشن ہوجائے گا، لیکن ان کو میں کہنا نہیں چاہتا۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے صحارا فار لائف ٹرسٹ کی یونیورسٹی پارلیمنٹ ایکٹ کے ذریعے منظور ہوگئی تھی، صرف نوٹیفکیشن جاری نہیں ہورہا ، جب میں سیکرٹری کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ مہربانی ہوگی کہ حکومت کہہ دے گی تو ہمارے لئے آسانی ہوجائے گی۔
اب جب ہم بار بار تعلیم اور اس کی اہمیت کی بات کرتے ہیں تو مجھے تھوڑا سا دکھ ہوتا ہے، میں تو اب سیاست بھی چھوڑ چکا ہوں۔
اب یونیورسٹی کیوں نہیں بن سکتی؟
لاہور ہائیکورٹ دو بار نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے چکی ہے لیکن تاحال نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ ان پر توہین عدالت بھی لگ چکی ہے لیکن یہ لوگ بضد ہیں کہ یونیورسٹی بننے نہیں دینی۔
پھر ہم کہتے ہیں ہم تعلیم کو عام کرنا چاہتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ سوشل ورک ہے، یونیورسٹی بنے گی توفائدہ ہوگا، دنیا بڑی عارضی ہے۔
میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان پر بتا رہا ہوں۔ میں قوم سے دعاوٴں کی درخواست کروں گا کہ ہمارے قول وفعل میں تضاد ختم کردے۔
ابرارالحق اور احسن اقبال میں جھگڑا ،
پچھلے کئی سالوں سے صحارا فار لائف ٹرسٹ کی یونیورسٹی رکی ہوئی ہے ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی ہے سیکرٹری نوٹیفیکیشن نہیں جاری کر رہا میں احسن اقبال سے بات نہیں کرنا چاہتا ! ابرار
اگر آپ نے نیک مقصد کے لیے یونیورسٹی بنائی ہوتی تو نارووال کے لوگ آپ کو الیکشن میں مسترد نہ کرتے ! احسن اقبال ۔
وہ فارم 47 تھا ! ابرارالحق
ابرار اسٹیج چھوڑ کر جانے لگے تو لوگ بھی اٹھ کر جانے لگے ۔۔— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) November 9, 2026
اس موقع پر تقریب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یہ جگہ سیاسی بات کرنے کیلئے مناسب نہیں تھی، ادب کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر ابرارالحق نے نیک مقصد کیلئے یونیورسٹی بنائی تھی تو لوگوں نے دو بار الیکشن میں مسترد نہ کیا ہوتا۔
جس پر ابرار الحق نے کہا کہ سب کو پتا تھا وہ فارم 47 تھا، میں سیاسی بات نہیں کرنے آیا۔ میڈیکل کالج بھی عدالت نے بنوایا تھا اب یونیورسٹی بھی عدالت سے ہی بنے گی۔
