ترکیہ میں لوہے اور اسٹیل کی فیکٹری میں دھماکا، 17 افراد ہلاک


ترکیہ(قدرت روزنامہ)ترکیہ کے مغربی شہر ازمیر میں لوہے اور اسٹیل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد فیکٹری کے ملازم تھے، جائے وقوعہ کی فوٹیج میں فیکٹری کے اندر بڑے پیمانے پر آگ اور دھوئیں کے بلند بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
مقامی گورنر کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب متبادل بوائلر لے جانے والی کرین گرگئی اور اس پر موجود سامان نیچے بھٹی میں جا گرا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے زمین لرز اٹھی اور ابتدا میں ایک شخص کو گمان ہوا کہ زلزلہ آیا ہے۔
ازمیر کے گورنر سلیمان البان نے میڈیا کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ کچھ افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert