ضلع خیبر میں بے ہوش ہونیوالے 5 بچے اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر میں بے ہوش ہونے والے 5 بچے انتقال کرگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع خیبر کے تھانا بازار ذخہ خیل علاقے قاضیانو کلے میں ایک ہی خاندان کے7 بچے بے ہوش ہو گئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ بچوں کو علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران 5 بچے دم توڑگئے جب کہ 2 بچوں کو پشاور کے اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سےکم ہیں۔
ادھر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق بیماری کی تشخیص کے لیے بچوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو کئی روز سےکمزوری محسوس ہورہی تھی، میڈیکل ٹیم بازار ذخہ خیل کے گاؤں قاضیانو کلے کا معائنہ کرے گی۔
