آن لائن گیمنگ: نابالغ بچے کو نشانہ بنانےکا انکشاف، موبائل فون برآمد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آن لائن گیمنگ کے ذریعے نابالغ بچے کو نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی نے بچوں کے استحصال اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کی جس میں ایک موبائل فون برآمد کیاگیا۔
این سی سی آئی اے کے مطابق مدعی مشتاق خان کی شکایت پر انکوائری میں معلوم ہوا کہ ملزم مبینہ طور پر بچوں کے استحصال کا متعلق مواد بنانے، رکھنے اور پھیلانے سمیت نابالغ بچے کو بلیک میل کرنے میں ملوث ہے۔

WhatsApp
Get Alert