شادی سے متعلق سوال پر سوناکشی سنہا کا مداح کو دلچسپ جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے مداح کی جانب سے شادی کے بارے میں سوال کرنے پر اسے دلچسپ جواب دے دیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سونا کشی نے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا، جس میں مداحوں کی جانب سے ان سے دلچسپ سوال پوچھے گئے، جس کے جواب انہوں نے نہایت سکون کے ساتھ دیے۔
ایسے ہی ایک مداح نے ان سے سوال پوچھا کہ وہ اس وقت کیا کر رہی ہیں تو انہوں نے اس کے سامنے اپنے ٹی وی کی اسکرین کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم دیکھ رہی ہیں۔
ایک اور مداح نے سونا کشی سے سوال کیا کہ “میڈم سب کی شادی ہو رہی ہے، آپ کی شادی کب ہوگی؟”مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سوناکشی نے کہا کہ “ہر کسی کو تو کوویڈ 19 بھی ہو رہا ہے؟ کیا مجھے بھی یہ ہونا چاہیے؟”