کراچی کا موسم کب تک سرد رہے گا؟
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے۔محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے نکل گیا ہے تاہم سائبیرین ہوائیں ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں۔
سندھ بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں آج صبح کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق صبح شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔