کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 28 جنوری تک سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے . محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک سے نکل گیا ہے تاہم سائبیرین ہوائیں ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں .
سندھ بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے .
واضح رہے کہ شہر قائد میں آج صبح کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ کیا گیا . محکمۂ موسمیات کے مطابق صبح شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے .