حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں پھیلانے والوں پر برہم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی بےبنیاد خبریں دیکھ کر آپے سے باہر ہوگئیں۔خیال رہے کہ حمیمہ ملک نے شیخ ہاشم نامی ایک شخص کے ساتھ کھڑے تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ کیپشن میں کہا تھا کہ شیخ ہاشم سے ملاقات میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر بلاگرز و انسٹا صارفین یہ سمجھے کہ حمیمہ کو شادی کے لیے جس کی تلاش تھی وہ شخص انہیں مل گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)


سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی ان تمام خبروں پر اداکارہ خاموش نہ رہ سکیں اور ریٹنگ اور چند لائیکس کے لیے ایسی بےبنیاد خبریں پھیلانے والوں پر اظہارِ برہمی کیا۔
ایک پوسٹ میں انہوں نے ’کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیا ہوتی ہے‘ لکھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)


انہوں نے کہا کہ ہر دو مہینے بعد میری ایک ایسے شخص سے شادی کروادی جاتی ہے جو میرے خاندان کے لیے باعث شرمندگی ہوتا ہے۔سلسلہ وار اپنی پوسٹس میں حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’مجھے افسوس ہے ان انسٹا بلاگرز اور ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو اپنی ایک پوسٹ کو وائرل کرنے کے لیے اور ریٹنگ اور ویورشِپ بڑھانے کے لیے ایسی خبریں لگاتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ہم تو بےشک میڈیا میں کام کرنے والے لوگ ہیں لیکن جن لوگوں کی تصویریں آپ لوگ وائرل کررہے ہیں وہ قابلِ احترام مذہبی گھرانوں سے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)


اداکارہ نے کہا کہ یہ لوگ میرے لیے قابلِ قدر شخصیت ہیں اور میرے لیے دینی رہبر ہیں۔آخر میں انہوں نے واضح کہا کہ وہ جب بھی شادی کرنا چاہیں گی تو سب کو پریس ریلیز کے ذریعے بتا دیں گی۔
انہوں نے درخواست کی کہ روحانی شخصیات کو فضول باتوں میں گھسیٹنے سے گریز کریں۔اداکارہ نے مداحوں سے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی کسی خبر پر یقین نہ کریں کیونکہ وہ جب بھی شادی کریں گی سب کو ضرور بتائیں گی۔