پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی مد میں بڑے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل بھی فی لیٹر 7 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے مقرر کردی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اسی طرح بین الاقوامی منڈیوں میں منگل کو خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ زرعی اجناس کی قیمتوں میں عمومی اضافے کا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.43 ڈالر کی کمی کے بعد 85.42 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے تحت سودے 1.33 ڈالر کی کمی سے 91.24 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
قیمتی دھاتوں کی عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 20.64 ڈالر کی کمی کے بعد 4,119.18 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ چاندی کی قیمت 0.38 ڈالر کے اضافے سے 53.08 ڈالر فی اونس ہوگئی۔دوسری جانب زرعی اجناس کی قیمتوں میں عمومی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مکئی کے مستقبل کے سودے 1.50 ڈالر کے اضافے سے 440.75 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کے سودے 2 ڈالر کے اضافے سے 509 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔اسی طرح کاٹن کی قیمت 0.24 ڈالر کے اضافے سے 82.84 ڈالر فی پاؤنڈ جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 2.15 ڈالر کے اضافے سے 216.20 ڈالر فی یونٹ ہوگئی۔
