ایران امریکا جنگ کا ہمارے گیس کا کیا تعلق؟ سریاب کے عوام کو گیس فراہم کی جائے، علی مدد جتک
منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی مدد جتک نے کہا کہ ایران اور امریکا کی جنگ سے ہمارے گیس کے مسئلے کا کیا تعلق ہے؟ سریاب کے عوام کو گیس فراہم کی جائے۔

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان اسمبلی کے رکن علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سریاب کے عوام کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی، جبکہ گیس کی دستیابی کے باوجود شہری اس سہولت سے محروم ہیں۔
منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی مدد جتک نے کہا کہ ایران اور امریکا کی جنگ سے ہمارے گیس کے مسئلے کا کیا تعلق ہے؟ سریاب کے عوام کو گیس فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ گیس فراہم نہیں کی جاتی، تاہم بھاری بھرکم بل بھیج دیے جاتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں تو گیس کی سہولت دستیاب نہیں، کم از کم کوئٹہ کے شہریوں کو گیس فراہم کی جائے۔
