لسبیلہ ، حب میں کاٹن فیکٹری میں دھماکہ ، 12 افراد زخمی

لسبیلہ (قدرت روزنامہ) لسبیلہ کے علاقے حب میں کاٹن فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دھماکہ حب کے علاقے نذرورنگی میں کاٹن فیکٹری میں ہوا ، حادثے گیس لیکیج کے باعث پیش آیا ، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں ۔
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔