‘مجھے وزیر کے عہدے سے مسلمان مذہب ہونے کی وجہ سے ہٹایا گیا،برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی کا الزام
لندن(قدرت روزنامہ)برطانوی رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے کہا ہے کہ مجھے وزیر کے عہدے سے مسلمان مذہب ہونے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔ نصرت غنی نے الزام لگا یا کہ ان کے مسلمان ہونے کو ڈاویننگ سٹریٹ میٹنگ میں ایک مسئلے کو طور پر اٹھایا گیا ۔برطانوی حکمراں جماعت کنز ریٹو کی ممبر پارلیمنٹ کو 2020میں ٹرانسپورٹ کا وزیر بنا یا گیا تھا۔نصرت غنی کنزرویٹو پارٹی کے ٹکٹ سے ویلڈن ایسٹ سیکسس سے ایم پی منتخب ہوئی تھیں۔