“ہر دوسرے مہینے میری کسی سے شادی کرادی جاتی ہے ، بلاگرز کو شرم آنی چاہیے” اداکارہ حمائمہ ملک پھٹ پڑیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے شادی نہیں کی بلکہ کچھ بلاگرز اپنی ریٹنگ کیلئے مذہبی شخصیات کے ساتھ ان کا نام جوڑ رہے ہیں جو باعث شرم ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے وضاحتی بیان میں حمائمہ ملک نے کہا “میں ان تمام بلاگرز اور میڈیا ہاؤسز کو سلام پیش کرتی ہوں جو زرد صحافت سے اپنے بلاگز کو اور اپنے پیجز کو ویور شپ دیتے ہیں۔ ہر دوسرے مہینے کسی ایسی شخصیت سے میری شادی کروادی جاتی ہے جو کہ میرے اور میرے خاندان کیلئے باعث شرمندگی ہوتی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ ان کی جن لوگوں کے ساتھ شادی کا کہہ کر تصویروں کو وائرل کیا جا رہا ہے توہ انتہائی قابل قدر شخصیات اور ان کے دینی رہبر ہیں۔ ” میں آپ تمام بلاگرز اور میڈیا کے لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جب بھی شادی کروں گی اور اعلان کرنا چاہوں گی تو آپ کو پریس ریلیز کے ذریعے بتا دیا جائے گا لیکن خدارا، اتنی بڑی روحانی شخصیات کو اس طرح کے معاملات میں محض “گوسپ مٹیریل” کیلئے مت گھسیٹا جائے۔”