تمام سیاسی جماعتیں مل جاتیں تو آج یہ وقت نہ آتا، چند درجن افراد نے 25 کروڑ لوگوں کو آگے لگایا ہوا ہے: سینیٹر کامران مرتضٰی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر کامران مرتضٰی نے کہا ہے کہ پٹواری ایک ہی طرح کی رپورٹ بناتا ہے، سب پر ایک ہی طرح کی ایف آئی آرز ہو رہی ہیں۔
سینیٹر کامران مرتضٰی نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں مل جاتیں تو شائد آج یہ وقت نہ آتا، چند درجن افراد نے 25 کروڑ لوگوں کو آگے لگایا ہوا ہے، واقعہ کے 3 دن بعد مقدمہ درج ہوا ہے، ہم نے کہا جو نقصان پولیس کی گاڑیوں کا ہوا ہے وہ کہاں ہے، ابھی تک یہ کوئی گواہ پیش نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ کسی پولیس والے کی اپنی گواہی بھی نہیں ہے، راڈ سے جو زخمی ہے ان کا بھی کوئی پتا نہیں ہے، شکر ہے کلاشنکوف، توپ کا الزام نہیں لگایا، ایک شخص جو نماز پڑھاتا ہے، بچوں کو تعلیم دیتا ہے، اس کو آپ عدالت میں دہشتگرد بناکر پیش کر رہے ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اے آئی کا دور ہے، خواتین اور شی میلز کے ساتھ ہماری تصاویر بنائی جارہی ہے، سوال تو بنتا ہے بلوچستان ، کے پی کے آج اس جگہ پر کیوں کھڑا ہے؟ سوال صرف اتنا ہے کہ کئی سیاسی جماعتیں سیاست چھوڑ گئی ہیں۔
سوال آئندہ کیلئے یہ ہے کہ جے یو آئی اگر ایسا کر لے پھر آپ کیلئے کیا ہوگا۔
