صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، عوامی مسائل کے فوری حل کی ہدایت

پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، نوابزادہ امیر حمزہ زہری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ سمیت مختلف وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ملاقاتوں کے دوران سیاسی، علاقائی اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وفود اور سائلین نے اپنے مسائل سے صوبائی مشیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے متعلقہ حکام کو مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں
وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، صوبے کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ویژن اور ہدایات پر پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، کارکنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

WhatsApp
Get Alert