تحریک انصاف نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نےگورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کرلیا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائرکی ہے جس میں 5 نومبر2026 کوکے پی حکومت کی دائر درخواستوں پر جاری حکم پر نظرِ ثانی کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ بیرسٹرگوہر اور دیگر درخواست گزاروں کو فریق بنا کر ان کا مؤقف بھی سنا جائے، 5 نومبرکے حکم سے پشاور ہائیکورٹ میں زیرسماعت آئینی درخواستوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔
درخواست میں ایمرجنسی اورگورنرراج کیخلاف دائر درخواستوں میں وزیراعلیٰ اور سپیکر کی رہائی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
