جب سے وزیر بناہوں ،کنگلا ہو گیا ہوں، وفاقی وزیر نے کم تنخواہ کا شکوہ کر دیا
سکھر(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ جب سے وزیر بنا ہوں تب سے کنگلا ہو گیا ہوں، سوا دو لاکھ روپے تنخواہ آتی ہے،اپنی اور بیوی کی بچت سے آنے والی رقم سے گزارا کرتا ہوں۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ نظریہ بھٹو نے دیا تھا، زرداری اس نظریے کو بیچ رہا ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم سستی اور سندھ میں مہنگی کیوں ہے ؟انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیشتر شوگر ملز اور فلور ملزآصف زرداری کی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم سے تین سال کا حساب مانگا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانچ ہزار سکول بند کیے جا رہے ہیں۔علی زیدی نے الزام عائد کیا کہ کراچی، سکھر ، شکار پور، جیکب آباد اور گھوٹکی میں کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔