مستونگ میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنانے پر وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا مستونگ میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) مستونگ قومی شاہراہ N-25 پر کنڈوا پوسٹ کے قریب دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ، سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دہشتگردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ، جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کرنا فورسز کی جرات اور بہادری کا ثبوت ہے، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ، دہشتگردی کے واقعے میں دو بے گناہ شہریوں کی شہادت پر دلی افسوس اور دکھ ہے، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ، حکومت بلوچستان غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر بلوچستان کی روایات، اقدار اور امن کے دشمن ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ، بلوچستان میں امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور امن کے قیام تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، امن دشمن عناصر کو اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، میر ضیاء اللہ لانگو

WhatsApp
Get Alert