وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مستونگ کے قریب تخریب کاری کی بڑی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مستونگ میں قومی شاہراہ 25-N پر کنڈوا پوسٹ کے قریب بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانا سکیورٹی فورسز کی مستعدی کا ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے، میر سرفراز بگٹی
جوابی کارروائی میں تین دہشتگردوں کی ہلاکت سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظہر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
دہشتگردی کی اس بزدلانہ کارروائی میں دو شہریوں کی شہادت پر دلی افسوس ہے، میر سرفراز بگٹی
شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
دہشتگردوں کا بلوچستان کی عوام، ان کی روایات اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے اور ترقی کا راستہ روکنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان
دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، میر سرفراز بگٹی
عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے قیام کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، میر سرفراز بگٹی
