لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کی واپسی سے متعلق درخواست پر لارجر بینچ تشکیل


لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کی واپسی اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کی آئینی حیثیت کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کریں گے جبکہ جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس بھی بینچ میں شامل ہوں گے.
درخواست میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 215 کو آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم قرار دیتے ہوئے اس کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی جماعت کو انتخابی نشان سے محروم کرنا اس کے سیاسی وجود، انتخابی شرکت اور جمہوری حقوق کو شدید متاثر کرنے کے مترادف ہے. درخواست میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 17 شہریوں کو سیاسی جماعت بنانے اور اس میں شمولیت کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے ایسی قانونی پابندیوں کا آئینی جائزہ ضروری ہے جو سیاسی جماعت کے بنیادی حقوق کو متاثر کرتی ہیں یہ مقدمہ 12 نومبر 2026 کو سماعت کے لیے مقرر تھا، درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے.

WhatsApp
Get Alert