عمران خان نئے صوبوں یا ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی تشکیل میں کوئی بھی کردار اس قوم پر احسان ہوگا، اقرار الحسن

لاہور (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام راج تحریک اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ اگر ایک نیک کام کیلئے ملک ریاض سے زمین اور فنڈ لینا جائز تھا، تو آج ایک نیک کام کیلئے موجودہ حکومت کا ساتھ دینا ناجائز کیوں ہے؟
ایکس پر اپنے بیان میں اقرارالحسن نے کہا کہ نئے صوبوں یا ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی تشکیل میں کوئی کردار ادا کرنا، عمران خان کا اس قوم پر احسان ہو گا۔
نئے صوبوں یا ایڈمنسٹریٹو یونٹس کی تشکیل میں کوئی کردار ادا کرنا، عمران خان کا اس قوم پر احسان ہو گا۔ اگر یوٹیوبرز کے نزدیک ایک “نیک” کام کے لیے ملک ریاض سے زمین اور فنڈ لینا جائز تھا تو آج ایک نیک کام کے لیے موجودہ حکومت کو ساتھ دینا ناجائز کیوں ہے؟
پی ٹی آئی اور عمران خان یوٹیوبرز کے بیانئیے اور دباؤ سے باہر نکل کر فیصلے کریں تو اپنے اور ملک کے لیے بہت کچھ بہتر کر سکتے ہیں۔— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) November 13, 2026
اگر یوٹیوبرز کے نزدیک ایک “نیک” کام کے لیے ملک ریاض سے زمین اور فنڈ لینا جائز تھا تو آج ایک نیک کام کے لیے موجودہ حکومت کو ساتھ دینا ناجائز کیوں ہے؟
اقرار الحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان یوٹیوبرز کے بیانئیے اور دباؤ سے باہر نکل کر فیصلے کریں تو اپنے اور ملک کے لیے بہت کچھ بہتر کر سکتے ہیں۔
نئے صوبوں کے حوالے سے تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ مجھے خدشہ ہے کہ عمران خان نے کہیں عصر کے وقت تو روزہ نہیں توڑ لیا؟
مجھے خدشہ ہے کہ عمران خان نے کہیں عصر کے وقت تو روزہ نہیں توڑ لیا؟؟
صدر آصف علی زرداری اس وقت نواب شاہ میں ہیں اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی نواب شاہ میں زرداری صاحب کے سامنے حاضر ہیں۔ ، جہاں محسن نقوی، عمران خان سے اپنے کامیاب مذاکرات کی داستان زرداری صاحب کے گوش گذار کر چکے ہونگے۔
کیا بشریٰ بی بی کی گرتی ہوئی صحت کے دباؤ میں عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو ایک Lease of Life دے دی ہے؟
اگر بشریٰ بی بی کی اسپتال یا بنی گالہ منتقلی اور عمران خان کی نجی اسپتال تک رسائی کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم، نئے صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس پر اتفاق ہو گیا ہے تو پھر کہنے میں حرج نہیں کہ: “چہ ارزاں فروختند!”
محسن نقوی صاحب نواب شاہ پہنچ کر صدر زرداری صاحب کو یہی بتانے گئے ہیں کہ:
“عمران خان سے مُک مُکا ہو گیا ہے۔ ہم نے دونوں ایوانوں میں نمبر پورے کر لیے ہیں، اب بتائیں پیپلز پارٹی کیا سوچ رہی ہے؟” ظاہر ہے، محسن نقوی کی اس خبر پر زرداری صاحب کو اپنی تلوار نیام میں ڈالنے پر مجبور ہو جانا چاہیے کہ اب اکیلے لڑ کر مرنے اور ذلیل ہونے سے بہتر ہے کہ طاقت کے سامنے سر جھکا دو۔— Hafeezullah K Niazi (@hafeezullah_k) November 12, 2026
صدر آصف علی زرداری اس وقت نواب شاہ میں ہیں اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی نواب شاہ میں زرداری صاحب کے سامنے حاضر ہیں۔ ، جہاں محسن نقوی، عمران خان سے اپنے کامیاب مذاکرات کی داستان زرداری صاحب کے گوش گذار کر چکے ہونگے۔
کیا بشریٰ بی بی کی گرتی ہوئی صحت کے دباؤ میں عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کو ایک Lease of Life دے دی ہے؟
اگر بشریٰ بی بی کی اسپتال یا بنی گالہ منتقلی اور عمران خان کی نجی اسپتال تک رسائی کے بدلے 28ویں آئینی ترمیم، نئے صوبوں یا نئے انتظامی یونٹس پر اتفاق ہو گیا ہے تو پھر کہنے میں حرج نہیں کہ: “چہ ارزاں فروختند!”
محسن نقوی صاحب نواب شاہ پہنچ کر صدر زرداری صاحب کو یہی بتانے گئے ہیں کہ:
“عمران خان سے مُک مُکا ہو گیا ہے۔
ہم نے دونوں ایوانوں میں نمبر پورے کر لیے ہیں، اب بتائیں پیپلز پارٹی کیا سوچ رہی ہے؟” ظاہر ہے، محسن نقوی کی اس خبر پر زرداری صاحب کو اپنی تلوار نیام میں ڈالنے پر مجبور ہو جانا چاہیے کہ اب اکیلے لڑ کر مرنے اور ذلیل ہونے سے بہتر ہے کہ طاقت کے سامنے سر جھکا دو۔
