علیزے شاہ کو آئٹم سانگ کی پیشکش کیوں ہوئی؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ علیزے شاہ جنہیں ان کے لباس اور انداز کی وجہ سے کافی تقنید کا سامنا رہتا ہے . حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے لئے ہونے والی تنقید پر بات کی ہے اور ساتھ ہی اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے متعلق بھی بتایا ہے .


اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ میں ابھی صرف 19 سال کی ہوں اور میں سماجی رابطوں سے پرہیز ہی کرتی ہوں کیونکہ میری زبان اور میرے الفاظ ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیتے ہیں . اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اب تک متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ان سب پر خاموش رہنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ لوگ 2 دن میں معملات بھول جاتے ہیں .
انہوں نے کہا ہے کہ لوگ تو تنقید کر کے بھول جاتے ہیں لیکن یہ نہیں سوچتے ہیں کہ کسی کی زندگی اس سے کتنی متاثر ہوسکتی ہے . علیزے شاہ نے بتایا کہ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد انہیں آئٹم سانگ کی پیشکش بھی ہوئی تھی .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Instant Lollywood (@instant_lollywood)


اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا سیگریٹ پینا لوگوں کے لئے اس بات کی دلیل تھا کہ میں آئٹم سانگ کرنے کے لئے بلکل تیار ہوں لیکن لوگ یہ بات نہیں جانتے ہیں کہ اس وقت میری فیملی بھی میرے ساتھ تھی . اداکارہ نے بتایا کہ جس روز میری ویڈیو لیک ہوئی تھی اس دن گاڑی میں میری فیملی بھی میرے ساتھ تھی اور جب میرے گھروالوں کو میری اس عادت سے کوئی مسئلہ نہیں تھا تو پھر کسی اور کو بھی نہیں ہونا چاہیئے .
اداکارہ نے اپنے کیریئر کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک کا سب سے بہترین پراجیکٹ ’’عہد وفا‘ رہا ہے جس سے میری شہرت میں بہت اضافہ ہوا تھا لیکن اس سے پہلے بھی لوگ مجھے جانتے تھے اور میرا کام پسند کرتے تھے . اداکارہ نے بتایا کہ وہ انڈسٹری کے نامور فنکاروں کے ساتھ ان کے پراجیٹ جاری ہیں جس کی آدھی شوٹنگ کشمیر میں کی جائیگی .

. .

متعلقہ خبریں