اگر آپ بھی رات کو سوتے ہوئے یہ کام کرتے ہیں تو آپ ڈپریشن کے مریض ہیں، معروف ڈاکٹر نے خبردار کردیا
کنبرا(قدرت روزنامہ) کیا آپ رات کو سوتے ہوئے ٹی وی چلتا چھوڑ دیتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو فکرمند ہونا چاہیے کیونکہ ایک ڈاکٹر نے حیران کن طور پر اسے ڈپریشن کی ممکنہ علامت قرار دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سڈنی کے رہائشی اس 28سالہ ڈاکٹر کا نام زیکری ڈیرینیوسکی جس نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ جو لوگ سوتے ہوئے ٹی وی بند نہیں کرتے، وہ لاشعوری طور پر تنہاءہونے اور تنہائی میں آنے والے منفی خیالات سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر زیکری کا کہناتھا کہ ”یہ ممکنہ طور پر ڈپریشن کی ایک بڑی علامت ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ڈپریشن کی دو اور ممکنہ علامات ہیں جن میں پہلی یہ ہے کہ ایسے لوگ حالات و واقعات کو مصنوعی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ لوگ جو دیکھتے ہیں اور جو محسوس کرتے ہیں وہ مختلف ہوتا ہے۔ چنانچہ ڈپریشن کے شکار لوگ اس میں مصنوعی پن سے کام لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ڈپریشن کی تیسری علامت بہت چھوٹی چیزوں پر بھی ہمت ہار دینا ہے۔ ڈپریشن کی وجہ سے لوگوں کو محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ان چھوٹی چھوٹی چیزوں کی وجہ سے بھی ان کی زندگی برباد ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے وہ متعلقہ معاملات سے ہاتھ اٹھا دیتے ہیں۔“