امریکا: کارگو جہاز اور مسافروں سے بھرے کروز شپ کی ٹکر، 32 افراد زخمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی شہر نیو اورلینز میں کارگو جہاز اور کروز شپ کے درمیان ٹکر ہوگئی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد کروزشپ ایک جانب جھک گیا، کروز شپ میں 120 سے زائد افراد سوار تھے، تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیاگیا۔
حادثے کے بعد دریائے مسی سیپی میں حادثے کے مقام کے قریب جہازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دو جہازوں کے تصادم میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 32 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، کوسٹ گارڈ اور امدادی ٹیموں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔
