ویرات کوہلی کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟؟۔۔۔شعیب اختر کے انکشافات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑی نہیں بلکہ ان سے زبردستی چھڑائی گئی۔تفصیلات کے مطابق شعیب اخترنے کہا کہ اب ویرات پر بہت پریشر ہے،اسے اگر ٹیم سے ڈراپ ہونے سے بچنا ہے تو پرفارم کرنا ہوگا۔

ان کا کہناتھا کہ بڑے آدمی پر ہی بڑی مصیبت آتی ہے اور وہ بڑے کھلاڑی ہیں، جو کچھ ہوا اسے دل سے نکال کر آگے بڑھنا ہوگا۔شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تیزی سے نیچے آرہی ہے تو اس بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔