اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی نے کپتانی چھوڑی نہیں بلکہ ان سے زبردستی چھڑائی گئی . تفصیلات کے مطابق شعیب اخترنے کہا کہ اب ویرات پر بہت پریشر ہے،اسے اگر ٹیم سے ڈراپ ہونے سے بچنا ہے تو پرفارم کرنا ہوگا .
ان کا کہناتھا کہ بڑے آدمی پر ہی بڑی مصیبت آتی ہے اور وہ بڑے کھلاڑی ہیں، جو کچھ ہوا اسے دل سے نکال کر آگے بڑھنا ہوگا . شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں تیزی سے نیچے آرہی ہے تو اس بارے میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا .
. .